احسن اقبال امریکہ پہنچ گئے ، واشنگٹن میں اہم کانفرنسوں سے خطاب کریںگے ، نیویارک میں مسلم لیگ ہاوس کا دورہ کریں گے

Nov 06, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

Ahsan1نیویارک (محسن ظہیر سے)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال امریکہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔ اپنے اس دورے کے دورا ن وہ بدھ چھ نومبر کو صبح دس بجے کونسل آن پاکستان ریلیشنز سے خطاب کریں گے جبکہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے ولسن سنٹر کانفرنس سے خطاب کریں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری جنرل رانا سعید کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے دورہ نیویارک کے دوران مسلم لیگ ہاو¿س ،بروکلین ، نیویارک کا دورہ کریںگے جہاں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران ، ارکان اور کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7523#sthash.eJKLqH38.dpuf