احمد جان نے مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کا اجلاس 9نومبر کو طلب کر لیا

Nov 06, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

مسلم لیگ ہاوس ، بروکلین میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کے حالیہ دورہ امریکہ سمیت اہم امور پر صلاح و مشورے اور فیصلے کئے جائیں گے


نیویارک (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کا اجلاس نو نومبر کوشام چھ بجے مسلم لیگ ہاو¿س ، بروکلین، واقع 818کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک )پرطلب کر لیا ہے ۔

احمد جان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ سمیت اہم تنظیمی امور اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تبادلہ خیال اور صلاح و مشورے کئے جائیں گے ۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے عہدیداران اور ارکان سے کہا ہے کہ وہ نو نومبر کو اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اختر کی عدم موجودگی کی وجہ سے آصف سجاد قائمقام جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیںگے ۔

 

مزید معلومات کےلئے

احمد جان ؛

718-664-7000
آصف سجاد؛

917-975-8933

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7632#sthash.dDbcHtTc.dpuf