امریکہ والے ساتھیوں کو نہیں بھولا،جلد ملاقات کےلئے آو

May 23, 2013

941214_483661335039493_530530621_nنیویارک(خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں بسنے والے پاکستانی مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان کو بھولے ہیں اور نہ ہی ان کی محبت و خلوص کو کہ جو انہوں نے انہیں امریکہ میں قیام کے دوران دیا۔

وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری جنرل رانا سعید سے فون پر بات کررہے تھے جنہوںنے انہیں اپنی اور پارٹی کی جانب سے الیکشن میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ۔

 

رانا سعید نے میاں شہباز شریف سے کہا کہ الیکشن میں نہ صرف لیگی ساتھیوں بلکہ وطن سے دور رہ کر وطن کی تڑپ رکھنے والے لاکھوں محب وطن پاکستانیوں نے دن رات میاںنواز شریف اور مسلم لیگ کی کامیابی کے لئے کاوشیں اور دعائیں کی اور ہم اللہ کے مشکور ہیںکہ انہوں نے ہماری دعاو¿ں کو قبول کیا۔


میاںشہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی یقین رکھیں کہ قائد میاں نواز شریف ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کےلئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ ان کے پاس جامع پروگرام بھی ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک و قوم کو درپیش داخلی و خارجی بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے ۔