امریکی شہریت ترک کرنے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والی پہلی اوورسیز پاکستانی خاتون بیگم شکیلہ لقمان چوہدری رکن قومی اسمبلی بن گئیں

Jun 28, 2013

امریکی شہریت ترک کرنے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والی پہلی اوورسیز پاکستانی خاتون بیگم شکیلہ لقمان چوہدری رکن قومی اسمبلی بن گئیں

1010938_498957856843174_335314367_n

اسلام آباد ؛پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ شعبہ خواتین کی صدر ، پاکستان مسلم لیگ ن ویمن یوتھ کی انچارج اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سابق سماجی شخصیت بیگم شکیلہ لقمان چوہدری رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا ۔

 

بیگم شکیلہ چوہدری امریکی شہریت ترک کرنے کے بعد امریکہ سے تعلق رکھنے والی پہلی اوورسیز پاکستانی خاتون ہیں ۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، میں انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگی اور قومی اسمبلی میں ملک و قوم بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت میں اپنا کردار ادا کروں گی ۔

 

رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ چوہدری نے کہاکہ امریکہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے میں نے جو خدمات انجام دیں ، وہ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کا میرے لئے ایک ذریعہ بنا لہٰذا پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے اپنے تمام ساتھیوں کا بھی شکرئیہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور انہیں اور اوورسیز میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کو یقین دلاتی ہوں کہ انشاء اللہ قومی اسمبلی میں ان کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگی ۔

 

 

بیگم شکیلہ چوہدری جمعرات کو اپنے شوہر اور پاکستان مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افئیرز کے نائب صدر ڈاکٹر خالدلقمان کے ساتھ قومی اسمبلی اپنے عہدے کا حلٖ اٹھانے کے لئے پہنچیں ۔ انہوں نے پہلے سپیکر اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جنہوں نے بیگم شکیلہ کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 

 

پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے صدر روحیل ڈار، ،کیپٹن خالد شاہین بٹ ،میاں فیاض، میاں فیاض، رانا سعید، سید انور شاہ واسسطی، عبدالخالق اعوان، جاوید صدیقی، احمد جان، امتیاز وڑائچ، تیمور رضا خان، یٰسین بھٹی، راجہ ساجد ، چوہدری پرویز اختر، محمود احمد، چوہدری غلام جیلانی، افضل بٹ سمیت پارٹی ساتھیوں نے بیگم شکیلہ چوہدری کو رکن قومی اسمبلی بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،

 

بیگم شکیلہ چوہدری کی حلف برداری کے دوران ڈاکٹر خالد لقمان کو قومی اسمبلی میں خصوصی طور پر سپیکر چیمبر کا پاس جاری کیا گیا اور انہوں نے وہاں سے قومی اسمبلی میں اپنی اہلیہ کی حلف برداری کے تاریخی لمحات کا مشاہدہ کیا ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7533#sthash.n7prlYy6.dpuf