انور واسطی کا امریکہ کے دور ے پر آئیں سیالکوٹ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں استقبالیہ

Dec 23, 2017

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی نے امریکہ کے دورے پر آئیں سیالکوٹ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں یہاں استقبالیہ دیا۔ استقبالیہ میں کاشف نیاز بٹ (جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ ) ، میاں اشفاق احمد (چئیرمین یونین کونسل مبارک پورہ)،رانا عبدالوحید (چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی سیالکوٹ) ، خواجہ علیم آفتاب (جوائنٹ سیکرٹری ، مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ) کے مقامی دوست احباب رانا سعید، رانا مجید، چوہدری شمس، خواجہ نعیم اور رانا ذوالفقار نے شرکت کی ۔
انور واسطی نے شرکاءکو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شرکا ءنے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سیالکوٹ کے سماجی ، شہری و سیاسی معاملات اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔


Pakistan Musim league USA officail websit.