انور واسطی کی عید ملن پارٹی ، ڈنیا ٹی وی کے اینکرپرسن سمیع ابراہیم کی خصوصی شرکت

Oct 21, 2013

نیویارک (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی نے حسب روایت اس سال بھی اپنی رہائشگاہ پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کے معروف صحافی اور دنیا ٹی وی کے مشہور پروگرام ٹاپ سٹوری کے اینکرپرسن سمیع ابراہیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ عید ملن پارٹی میں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار، سیکرٹری جنرل رانا سعید، امتیاز وڑائچ، یٰسین بھٹی ، طاہر بوبی، عمران اگرہ ، نعمان الحق سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ انور واسطی نے لیگی ساتھیوں کے ساتھ ملکر سمیع ابراہیم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ شرکاءنے اہم امور پر غیر رسمی تبادلہ خیال کیا ۔

993429_554945621244397_862191260_n

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7557#sthash.s8oJjbb2.dpuf