اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحقظ کریں گے، چوہدری نثار

Jun 17, 2013

اگر پولیس کوبروقت اطلاع کرتے تودہشت گردوں کوپکڑاجاسکتا تھا۔ چوہدری نثار علی خان فوٹو: فائل

139715-Nisar-1371453687-446-640x480

اسلام آ باد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحقظ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ دھماکوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بتایا کہ زیارت حملے کی تحقیقات کے لئے ٹیم بنا دی ہے، کوئٹہ کی ویمن یونیورسٹی میں دھماکے میں  خاتون خودکش حملہ آور ملوث ہیں جبکہ زیارت ریزیڈنسی کے چوکیداروں کومجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل  کمپلیس دھماکے میں 4 دہشت گرد ملوث ہیں مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائیں گے، انہوں نے کہا کہ  زیارت ریزیڈنسی پر حملے کے سلسلے میں دونوں چوکیداروں کوتحویل میں لے لیا ہے، اگر پولیس کوبروقت اطلاع کرتے تودہشت گردوں کوپکڑاجاسکتا تھا۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد امن ہے اور امن صرف بات چیت سے آتا ہے گولہ بارود سے نہیں آتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کار لاکر عوام کی جان و مال کا تحقظ کریں گے۔