برونکس میں ؛ راجہ پرویز کے اعزاز میں استقبالیہ

Jul 10, 2013

پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک کے راجہ ساجد، راجہ ظفر اور یٰسین بھٹی کے ڈیرے پر

1009774_10151577636323198_1380510529_n
برونکس میں ؛ راجہ پرویز کے اعزاز میں استقبالیہ


راجہ پرویز جو کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان گئے اور وہاں قیام کے دوران انہوں نے ضلع گجرات میں پارٹی قائدین چوہدری عابد رضا(ایم این اے) اور ملک حنیف(ایم پی اسے) کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا


استقبالیہ میںپاکستان مسلم لیگ (ن ) امریکہ کے صدر روحیل ڈار سمیت دیگر اہم عہدیداروں ،ارکان اور راجہ برادری کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے


راجہ پرویز سمیت وہ تمام ساتھی کہ جنہوں نے پارٹی ، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی کامیابی کو یقینی بنایا ، مبارکباد کے مستحق ہیں ۔روحیل ڈار کا استقبالیہ سے خطاب


مسلم لیگ (ن) امریکہ کے تمام عہدیداران ، ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و شرکاءکو استقبالیہ میں شرکت پر شکرئیہ اد ا کیا اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں کہ جنہوں نے انہیں سرخرو کیا؛راجہ ساجد، راجہ ظفر

 


 

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے نائب صدر راجہ ساجد کے برونکس میں قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈیرے پر کمیونٹی رہنما اور مسلم لیگی ساتھی راجہ پرویز اقبال کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ دیا گیا جس کے اہتمام میں راجہ ساجد، ان کے بھائی راجہ ظفر اور مسلم لیگ (ن) امریکہ کی پبلک ریلیشن کمیٹی کے چئیرمین یٰسین بھٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ استقبالیہ میںپاکستان مسلم لیگ (ن ) امریکہ کے صدر روحیل ڈار سمیت دیگر اہم عہدیداروں ،ارکان اور راجہ برادری کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 


راجہ پرویز جو کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان گئے اور وہاں قیام کے دوران انہوں نے ضلع گجرات میں پارٹی قائدین چوہدری عابد رضا(ایم این اے) اور ملک حنیف(ایم پی اسے) کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا اوران کی کامیابی میں دن رات محنت کی ۔
استقبالیہ میں شرکت کےلئے راجہ پرویز مسلم لیگی ڈیرے پر پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا جبکہ راجہ پرویز نے صدر روحیل ڈارسمیت تمام لیگی عہدیداروں ، اپنے میزبانوں راجہ ساجد ، راجہ ظفر اور یٰسین بھٹی سمیت تمام شرکاءکو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کامیابی کی مبارکباد دی ۔

 


استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ راجہ پرویز سمیت وہ تمام ساتھی کہ جنہوں نے پارٹی ، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی کامیابی کو یقینی بنایا ، مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا روز اول سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کا ایجنڈ ا تھا اور نواز شریف کے راستے میں رکاوٹ بننے والے دراصل ملک و قوم کی ترقی میں رکاوٹ تھے لیکن بالآخر حق و سچ کی فتح ہوئی ۔

 

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کو داخلی اور خارجی بحرانوں سے نکال کر ایک خود مختار اور باوقار مملکت بنانا چاہتے ہیں اور انکے اس مشن میں ہر محب وطن کو اس کا ساتھ دینا چاہئیے ۔
راجہ پرویز نے راجہ ظفر ، راجہ ساجد اور یٰسین بھٹی سمیت سب شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں انہوں نے پارٹی اور اپنی برادری کی جانب سے پارٹی امیدواروں اور ساتھیوں کی کامیابی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا اور ان سب کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے ساتھیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


راجہ ظفر اور راجہ ساجد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے تمام عہدیداران ، ارکان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و شرکاءکو استقبالیہ میں شرکت پر شکرئیہ اد ا کیا اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں کہ جنہوں نے انہیں سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ برونکس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈیرے کے قیام کا مقصد پارٹی اور میاں نواز شریف کے پیغام کو دنیا میں پھیلانا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

 

انہوں نے راجہ پرویز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ چوہدری عابد رضا اور ملک حنیف اعوان کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی جائیگی


استقبالیہ کے موقع پر شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف بار بی کیو اور عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7454#sthash.4APtqWJj.dpuf