بروکلین میں فورتھ آف جولائی فیسٹول ،کانگریس ویمن کلارک اور جان لو سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Jul 06, 2013

1000097_10151570403448198_1970004298_n

نیویارک (پ ر )پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی فورتھ آف جولائی (یوم آزادی امریکہ )کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، پر روایتی جوش و خروش سے منایا گیا ۔

 

 

اس سال کمیونٹی کی ایک و نمائندہ تنظیم پاکستان لیگ آف امریکہ خصوصی طور پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کلب کے ساتھ ملکر بروکلین میں فورتھ آف جولائی فیسٹول منایا ۔ فیسٹول میں کانگریس ویمن ایوٹ کلارک، نیویارک کے مئیر کے امیدوار جان لو ، سٹی کونسل مین جان لو اور نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین سمیت اہم شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

 

 

 

فورتھ آف جولائی کی تقریب میں امریکہ اور پاکستان کے قومے ترانے پڑھے گئے اور تمام مہمانان خصوصی نے ملکر کر امریکی پرچم کی پرچم کشائی کی جس کے بعد کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین گاڈ بلیس امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ 

 

کانگریس ویمن ایوٹ کلارک ، جان لو ، ڈاکٹر میتھیو یو جین نے فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو فورتھ آف جولائی کی مبارکباد دی اور کہا کہ براری اور مساوی حقوق جیسی اعالیٰ اقدار امریکہ کو دنیا میں ممتاز مقام دلاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ آف جولائی تجدید عہد کا دن ہے ۔

 

عین الحق ، میاں فیاض ، ملک ندیم عابد نے کہا کہ امریکہ ہمارا وہ وطن ہے کہ جہاں آکر ہم آباد ہوئے اور یہاں ہماری نسلیں پروان چڑھ رہی ہے اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔ہر امریکی شہری کی طرح پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان کے لئے بھی فورتھ آف جولائی ایک اہم دن ہے اور نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی اسے روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ فیسٹول میں نظامت کے فرائض ملک ندیم عابد نے ادا کئے جبکہ چوہدری پرویز اختر نے قران پاک کی تلاوت جبکہ شبیر گل نے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔

 

 

 

نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کے بچوں سید واسطی، لائبہ واسطی، شاہ میر واسطی، حسنین محسن، کرم محسن نے امریکہ کا قومہ ترانہ پڑھا جبکہ عین الحق کے ساتھ ملکر شرکاء نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا

 

فیسٹول  میں بچوں کے لئے بے شمار تحائف تقسیم کئے گئے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کیاگیا اور انہیں ایوارڈ پیش کئے گئے ۔

 

 

کاؤنٹی کریڈٹ کی جانب سے فورتھ آف جولائی کے شرکاء میں مختلف کیٹیگریز میں اڑھائی سو ڈالرز کے گفٹ کارڈز تقسیم کئے گئے جوکہ کاؤنٹی کریڈٹ کی جانب سے عظمیٰ واسطی نے تقسیم کئے

 


 

پاکستا ن سے امریکہ کے دورے پر آئے معروف سنگر عدیل برکی نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور شرکائ سے خوب داد لی ۔

 

 

 

To view the photo album – click this link

https://www.facebook.com/media/set/?set=a.10151570401678198.1073741828.648418197&type=1&l=f601b79061

 

تاریخ اشاعت : 2013-07-05 00:00:00

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7274#sthash.6ivuccTL.dpuf