بریکنگ نیوز ؛ بیگم شکیلہ چوہدری کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ؛ کیپٹن شاہین بٹ

May 30, 2013

600701_486506941421599_86363118_n

نیویارک (خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کت سرپرست اعلیٰ و شریف فیملی کے قریبی ساتھی کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ شعبہ خواتین کی صدر بیگم شکیلہ چوہدری کو رکن قومی اسمبلی بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔پاکستانی نیوزپیپر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پربیگم شکیلہ چوہدری کی بطور رکن قومی اسمبلی تقرری کے حوالے سے باقاعدہ طور پر پارٹی کی جانب سے نامزدگی کر دی گئی ہے ۔
کیپٹن خالد شاہین نے کہا کہ ہم قائد میا ں نواز شریف اور پارٹی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سے اس نامزدگی کے حوالے سے مشورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم شکیلہ چوہدری قومی اسمبلی میں اب صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کی نمائدہ نہیں ہونگی بلکہ نارتھ امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والے کمیونٹی کی بھی نمائندگی کریں گی اور ہمیں فخر ہے کہ قائد میاں نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں کو ملک و قوم کے معاملات میں اپنا کردار اداکرنے کا موقع فراہم کیا ۔کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پاکستان کے عوام کی حکومت ہو گی جس میں عوام کی منشاءاور عوام کا بول بالا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر روحیل ڈار سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے تمام ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے گذشتہ دو دہائیوں سے پارٹی کے لئے بے لوث کردار ادا کیااور ان کی جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ پارٹی کو اللہ تعالیٰ نے کامیاب و کامران کیا