بھارت ممبئی حملوں کے حوالے سے پوزیشن واضح کرے: پاکستان

Jul 17, 2013

23fca5d3-70e9-4c05-a089-ea203dbef167اسلام آباد…..دفترخارجہ کےترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے سابق بھارتی عہدیدار کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کو انٹرویومیںانہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت سابق بھارتی حکومتی عہدیدار کی طرف سے ان انکشافات کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے اور حقائق سامنے لائے جن میں کہا گیا ہے کہ ممبئی اور پارلیمنٹ پر ہونے والے حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے شام میں اپنے جنگجوؤں کو نہ بھیجنے سے متعلق تردید کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ متعلقہ محکمے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بات سامنے آئی تو وہ ضروری کارروائی کریں گے۔