بیگم کلثوم نواز کے لئے ملک خرم کے زیر اہتمام برونکس میں فاتحہ خوانی و دعا

Sep 14, 2018

بیگم کلثوم کی جمہوری خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ وہ ایک مشفق خاتون تھیں جنہوں نے سیاست میں بردباری، تحمل اور شفقت کی روایات کو فروغ دیا ۔ان کی روایات کو آگے بڑھا کر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے ۔

برونکس (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کی اہلیہ و سابق خاتون اول پاکستان بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے نیویارک کے علاقے برونکس میں بھی فاتحہ خوانی و دعا کروائی گئی۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یو ایس اے کے صدر ملک خرم کے زیر اہتمام مدنی مسجد برونکس میں کی گئی فاتحہ خوانی میں لیگی عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مرحومہ کے لئے دعا مانگتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کی صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ملک خرم نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کو مادر جمہوریت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان کی جمہوری خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ وہ ایک مشفق خاتون تھیں جنہوں نے سیاست میں بردباری، تحمل اور شفقت کی روایات کو فروغ دیا ۔ان کی روایات کو آگے بڑھا کر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے ۔

میاں نواز شریف سمیت شریف فیملی کے نام پیغام میں فاتحہ خوانی کے شرکاءنے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاءفرمائیں ۔


Pakistan Musim league USA officail websit.