جان کیری سمیت امریکی حکام سے کہا کہ امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہئیے، ایک دوسرے کی عزت کی پالیسی اپنانا ہوگی؛ نواز شریف کو کمیونٹی سے خطاب

Oct 22, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

میاں نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا اور کہا کہ آئیے ملکر دہشت گردی کے مسلہ کا حل نکالیں۔ سب نے کہا کہ ڈائیلاگ کا آپشن آزمانا چاہئیے، دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے،میری خواہش ہے کہ مثبت نتیجہ نکلے۔ اگر آئر لینڈ کا مسلہ بات چیت سے حل ہو تو ہمیں بھی پہلے بات چیت کا آپشن پہلے استعمال کرنا چاہئیے ۔دیکھیں اس کا نتیجہ سامنے آئیگا۔1378832_587707824621669_1643390556_n

نواز شریف نے کہا کہ میں بجلی کے ریٹ بڑھانے کے خلاف ہوں ۔ ہم مجبور تھے ، ریٹ بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ہم بجلی کے کارخانے لگانے پر محنت سے کام کررہے ہیں ، ہم بجلی کی پیداوار میں سرمائیہ کاری کریں گے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوہری شہریت والے پاکستانیوں کے ساتھ پاکستان میں نامناسب ڈی بیٹ چلتی ری ہے ۔ کسی کے پاس دوہری یا ٹرپل شہریت ہے ، میری نظر میں وہ پاکستانی ہیں ۔ یہ تمیز نہیں ہونی چاہئیے ۔اس پر ہم غور و خوض کرکے شاید کوئی ترمیم یا قانون لاکر اس تمیز کر ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں ۔ اوورسیز پاکستانی اس سلسلے میں آواز اٹھائیں ۔اس مسلہ کو اوورسیز پاکستانیوں کو خود اٹھانا چاہئیے تھا۔پاکستانی جو ملک سے باہر ہے ، وہ پاکستان سے زیادہ محبت کرتے ہیں ۔انہیں اپنے ملک کی زیادہ فکر ہے

 

واشنگٹن: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں تک رسائی دی جانی چاہیئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان امریکن بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کرے، پاکستان میں اقتصادی اورتوانائی راہداری بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انرجی اسٹریٹیجک مذاکرات دسمبر میں ہوں گے۔

 

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان محل وقوع کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے، نئی کمپنیوں کے پاکستان میں کاروبار کاتجربہ کافی سودمند ثابت ہوا اور متعدد کمپنیز نے یہاں ریکارڈ منافع کمایا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس محنتی افرادی قوت ہے، پاکستان میں متوسط طبقہ ہماری معیشت میں کلیدی کرادر ادا کر رہا ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور زیادہ تر نئے کاروبار نوجوان چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی بدحالی ورثے میں ملی پھر بھی معاشی استحکام کے لئے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی فوری اقدامات کئے، پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ٹیکس وصولیاں ڈی جی پی کے تناسب سے انتہائی کم ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی پر امن جمہوریت کی کامیابی ہے، نئی سیکیورٹی پالیسی پر تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات استوار کرنے کے حامی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف  امریکا کےچارروزہ دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی حکومت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کررہے ہیں، آج وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی، ملاقات میں دہشت گردی کے علاوہ تعلیم، توانائی اور معشیت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7617#sthash.e45fv1Jw.dpuf