جاوید صدیقی کا بیگم شکیلہ لقمان کے اعزاز میں استقبالیہ

Oct 09, 2013

 بیگم شکیلہ لقمان چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی بار امریکہ آمد پر جاوید صدیقی کی رہائشگاہ پر دئیے جانے والے استقبالیہ میں قونصل جنرل اور روحیل ڈار سمیت لیگی ساتھیوں کی شرکت

1381717_546940852044874_498867218_n

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے نائب صدر جاوید صدیقی اور ان کی اہلیہ بیگم الفت صدیقی کی جانب سے بیگم شکیلہ لقمان چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بننے کی خوشی میں ان کے اور ان کے شوہر و لیگی رہنما ڈاکٹر خالد لقمان کے اعزاز میں یہاں ظہرانہ اور استقبالیہ دیا گیا ۔

بیگم شکیلہ لقمان جو کہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد پہلی بار امریکہ آئی تھیں، کے اعزاز میں دئیے جانے والے استقبالیہ میں قونصل جنرل فقیر سید آصف حسین ، پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت اہم لیگی عہدیداران اور ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ انہوں نے بیگم شکیلہ لقمان کو قومی اسمبلی کا رکن بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔

 

بیگم شکیلہ لقمان نے جاوید صدیقی اور ان کی اہلیہ بیگم الفت صدیقی سمیت استقبالیہ کے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) امریکہ کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ہمارے قائد میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کے علاوہ لیگی ساتھیوں کی دعائیںاور ساتھ شامل ہے ۔

 

جاوید صدیقی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری ایک ساتھی ،قومی اسمبلی میں نہ صرف ہماری بلکہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی اور خواتین کی نمائندگی کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ پاکستانیوں کا دنیا بھر میں وقار بلند ہو اور پاکستان میں امن اور خوشحالی کا دور واپس آئے اور یہی ایجنڈا ہمارے قائد میاں نواز شریف کا ہے لہٰذا ہر اوورسیز پاکستانی کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر وزیر اعظم نواز شریف کے ایجنڈے کو سپورٹ کرنا چاہئیے ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7555#sthash.Skn7ZpRc.dpuf