حمزہ شہبازکا گلاب دیوی ہسپتال کےلئےجدید ایمبولینس سروس کا افتتاح

Dec 06, 2013

آج حمزہ شہباز نے گلاب دیوی ہسپتال کو جدید ایمبولینس سروس کی فراہمی کا افتتاح کیا انہوں نے ایمبولینس میں مہیا سہولیات اور ان کے معیار کا عملی مشاہدہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے یہاں زیر علاج مریضوں کے پاس جاکر فرداً فرداً ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی مہیا سہولیات کے معیار کی پڑتال اور انہین مزید بہتر بنانے کی ہدائیت کی اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور قیادت عوامی خدمت اور فلاح پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے تمام مہیاوسائیل بھرپور طور پر بروئے کار لائےجارہے ہیں صحت وصفائی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ عوامی میعار زندگی کو بہتر بنانے کے لیئے تمام ممکنہ اقدامات پر بھرپور توجہ مرکوز ہے اس پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کررہے ہیں۔
اس موقعہ پر ان کا مزیدکہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں مصنوعی گرانی کا زور توڑ دیا گیا ہے اور آپ خصوصاً سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھ رہے ہیں انشاءاللہ آنے والے دنوں میں روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی اس کے لیئے ایک جامع میکنزم تشکیل دیا گیا ہے جو پنجاب کی تمام مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کرے گا اور گراں فروشوں کا کڑا احتساب کرے گا یہ سسٹم اعلیٰ قیادت کی براہ راست نگرانی میں کام کررہا ہے جس میں علاقہ کے لوگوں، اراکین پارلیمنٹ، انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو بھی شامل کیا گیا ہے جسے خادم اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بناد پر خود چیک کرتے ہیں اس نظام کے تحت آیندہ تین ماہ کی سبزیوں ، پھلوں سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی موءثر پیش بندی کرلی گئی ہے اور اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ طلب و رسد میں توازن کسی طور بگڑنے نہ پائے
1471198_10152047610577931_307590119_n
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کو مصائب سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارا دلانے کے لیئے واضح طور پر ترجیحات کا تعین کررکھا ہے ہمارا مقصد خوددار، خوشحال، خود مختار پاکستان ہے اس پر ہم مکمل فوکس ہیں نان اشوز توجہ ہٹانے اور وقت ضائع کرنے کے لیئے ہوتے ہیں انہیں مکمل نظر انداز کررہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد منزل حاصل کرلیں گے۔
1424370_10152049496112931_242074810_n