حمزہ شہباز شریف

Jun 27, 2013

عزیز اہل وطن پاکستان اس وقت منظم اور مسلسل دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے قوم کے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے مسائل پر قابو پاکر خوشحال،خوددار، خودمختار پاکستان کی منزل پاسکے اور ہمارا شمار ترقی پذیر کی بجائے ترقی یافتہ ممالک میں ہو۔ یہی وجہ ہے کہ نئی جمہوری حکومت کو ابتدائی دنوں میں ہی یکے بعد دیگرے مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے جس میں کل گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور 10سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا جونہ صرف براہ راست پاکستان کے قومی مفادات پر حملہ ہے بلکہ ہمارے دوست ممالک کو بھی ہم سے بدظن کرنے کی مذموم سازش ہے۔میں اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تمام ورکرزدکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاکستانی قوم دنیا کی مسلمہ عظیم ترین اقوام میں سے ایک ہے قوم جتنی منظم، متحد اور پرجوش اس وقت ہے پہلے کبھی نہ تھی ہم اپنا کام جنگی بنیادوں پر انجام دے رہے ہیں ہم انشاء اللہ بہت جلد پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے تمام ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر رہیں گے۔ (حمزہ شہباز شریف)

 

935235_10151708448347931_931670029_n