حمزہ شہباز نے لاہور بم دھماکہ کے متاثرین کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے متاثرین اور مرحومین کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے

Nov 11, 2013

آج حمزہ شہباز نے لاہور بم دھماکہ کے متاثرین کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے متاثرین اور مرحومین کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے وہ فرداً فرداً تمام متاثرین کے پاس گئے ان کے حالات، علاج کی صورت حال اور مسائل کے بارے دریافت کیا۔ متاثرین نے پنجاب حکونت کے بروقت اقدامات پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور حمزہ شہباز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بے لوث دعاؤں سے نوازا۔
1380763_10151963007467931_1005200060_n
اس موقع پر سانحہ سے متاثر ہونے والے بچوں اور خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے فرط جذبات سے حمزہ شہباز کی آنکھیں بھر آئیں انہوں نے کہا نہتے معصوم شہریوں، بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ہنستے بستے گھروں کو برباد کرنے والے دین، انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اسلام تو امن اور بھائی چارے کا سبق دینے والا سلامتی کا مذہب ہے مسلمانوں کے تشخص کو دنیا میں مجروح کرنے والے قانون کے ہی نہیں خدا کے بھی مجرم ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کہ بعد قوم نے ہمیں جس اعتماد اور ذمہ داری سے سرفراز کیا ہے ہم اس کی لاج رکھنے کے لئے آخری حد نک جائیں گے مظلوموں، بے کسوں کی بحالی کے لئے تمام ممکنہ سماجی ، اخلاقی ، مالی اقدامات جنگی بنیادوں پر بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسلمہ اسلامی تعلیمات پر مکمل اعتماد اور یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے ہم خونریزی کی بجائے ڈائیلاگ اور باہمی افہام و تفہیم سے معاملات طے کرنے کے لئے پر عزم ہیں لیکن کچھ اندرونی اور بیرونی شرپسند قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن ہو اس سے ان کی دکانداری بند ہو جاتی ہے یہی قوتیں ہیں جو امن پراسیس نہیں چاہتیں اور عین وقت پر اس قسم کی شر انگیزی کرتی ہیں جس سے عارضی طور پر مذاکرات اور امن کا عمل متاثر ہو اس کی راہ میں جان بوجھ کر روڑے اٹکائے جاتے ہیں تاکہ ان کے مذموم عزائم اور مفادات پر زد نہ آئے مگر یہ ملک اللہ کے نام پر اور ہمیشہ قائم رہنے کے لیئے بنا ہے ہماری تاریخ شاہد ہے اس پر کسی قسم کی دھونس دھاندلی مسلط نہیں ہوسکتی آمریت اور ان کے گماشتوں سمیت بڑی طاقتیں آئیں اور اپنا پورا زور لگا کر چلی گئیں مگر وہ اس مملکت خداداد کا بال بھی بیکا نہیں کرسکیں اللہ کے فضل و کرم سےپاکستانی قوم دنیا کی مسلمہ باحوصلہ، سخت جان اور ناممکن کو ممکن کردکھانے والی قوم ہیے جس نے انتہائی فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردی اب اور نہیں چلے گی انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد پاک وطن سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی ترجیحات مقرر کرلی ہیں اور ہماری پوری ٹیم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر مکمل یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی منازل تیزی سے طے کر رہی ہے ہم خوددار، خوشحال، خودمختار پاکستان سے کم پر کبھی راضی نہیں ہونے والے اگر کسی کے ذہن میں غلط فہمی ہے تو نکال دے نان ایشوز کو ایشوز قرار دے کر سیاست چمکانے کی کوشش کرنے والے جان لیں اب قوم بیدار ہوچکی ہے اس نے ان کے اصل چہروں کو جان لیا ہے ان کی سابقہ منفی کارکردگی اور کھلے عام کرپشن کے معاملات کی گرد ابھی بیٹھی نہیں قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم ایک دفعہ نشان عبرت بنا چکی ہے اور اب ان کو پرکاہ برابر حیثیت دینے کو تیار نہیں یہ کمال ڈھٹائی کے ساتھ فضول پراپیگنڈہ اور بڑھکیں مارنے کی بجائے اپنے دامن پر لگے داغوں کو دھونے کی کوشش کریں وگرنہ قوم جانتی ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور اگلے مرحلہ میں اس کے ساتھ کیا کرنا ہے

577464_10151963007452931_675698455_n 1425553_10151963007422931_208680834_n