حمزہ شہباز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

Jun 21, 2013

حمزہ شہباز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران وہ متعدد ورکرز کے گھروں پر پہنچے ان کی خیریت دریافت کی، بیماروں کی مزاج پرسی اور مرحومین کے لیئے فاتحہ خوانی کی جبکہ لواحقین کو اپنی ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سینئر پارٹی ورکرز کی طرف سے حمزہ شہباز کے اس عمل کو سراہا گیا اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے کارکنوں کی خبر گیری کو انتہائی خوش آئیند قرار دیا گیا۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کارکنان سے مکمل رابطے میں رہے گی اہم معاملات میں مشاورت اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

1011181_10151694367217931_227672127_n