حکومت نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا

Nov 28, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

اسلا م آباد: حکومت نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم  نواز شریف نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو وزارت دفاع جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان سونپ دیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے موقع پر قائم مقام سیکرٹری دفاع سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس سے متعلق بریفنگ لی اور انہیں خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور پرویز رشید کو وزیرقانون کا اضافی چارج دیئے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔

1378707_721714507842508_1563242864_n

واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت دفاع کا اضافی چارج وزیراعظم نواز شریف کے پاس تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر 28 نومبر تک  لاپتہ افراد کو پیش نہ کیا گیا تو وزیردفاع خود عدالت میں پیش ہو کر جواب دیں

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7616#sthash.ki17rmhd.dpuf