خواجہ آصف نیویارک سے لندن روانہ ، انوار واسطی سمیت قریبی ساتھیوں نے ائیرپورٹ پر الوداع کہا

Nov 19, 2013

نیویارک؛ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن روانہ ہو گئے جہاں سے وہ پاکستان جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی نے انہیں جے ایف کے ائیرپورٹ پر الوداع کہا ۔ قبل ازیں انہوں نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں دن رات محنت کررہے ہیں۔ انشاء اللہ اس بحران پر قابو پائیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

BXQzPSUCMAAlQlS

سید انور شاہ واسطی نے کہاکہ اوورسیز میں موجودکمیونٹی حکومت کی ملک و قوم کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکالنے کی پالیسیوں کے دن بدن آگاہی حاصل کررہے ہیں اور جوں جوں انہیں حقیقیت معلوم ہوتی ہے ، وہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں سے نہ صرف متفق ہو رہے ہیں بلکہ ان کی تائید کررہے ہیں ۔

 

دریں اثناء سید انور شاہ واسطی کئے جانے والے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے شعبہ انفارمیشن کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لئے پارٹی کے دیرینہ ساتھی نعمان الحق کو ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی جارہی ہے ۔ 

 

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7480#sthash.qcDSxVaq.dpuf