راجہ ساجد بروکلین میلہ کمیٹی کے صدر منتخب، شیر خان چئیرمین ہونگے

Jul 10, 2013

1006147_10151577753438198_2047597388_n

بروکلین میلہ اٹھارہ اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو ،بروکلین پر منعقد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں،سب یوم آزادی کے میلے کو کامیاب اور تاریخی بنانے میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں



 

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے ) امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو،بروکلین(نیویارک)جو کہ ”لٹل پاکستان“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر حسب روایت اس سال بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بروکلین میلہ منعقد ہوگا۔میلے کے انعقاد کے سلسلے میں بروکلین میلہ کمیٹی کی تشکیل کا کام شروع ہو گیا ہے ۔


پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو،بروکلین کے عزیز بٹ نے سوموار کی شام یہاں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمیونٹی کی مشہور و معروف سماجی شخصیت راجہ ساجد کو اتفاق رائے سے بروکلین میلہ کمیٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ کمیونٹی کی ایک اور اہم شخصیت شیر خان میلہ کمیٹی کے چئیرمین ہونگے ۔

 


عزیز بٹ کے مطابق بروکلین میلہ اٹھارہ اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو ،بروکلین پر منعقد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں ۔ انہوںنے جب میلہ کمیٹی کے نئے عہداروں کا اعلان کیا تو اس موقع پر میاں فیاض، رانا سعید، بابر بٹ ، شفیق بٹ ، سجاد بٹ ،نادر خان ، ملک جمیل، یٰسین بھٹی ، راجہ شارق سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور پاکستانی مرچنٹس موجود تھے ۔ انہوں نے صدر راجہ ساجد اور چئیرمین شیر خان کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور کہا کہ یوم آزادی کے میلے کو کامیاب اور تاریخی بنانے میں وہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے


بروکلین میلہ کمیٹی کے نومنتخب پریذیڈنٹ راجہ ساجد نے مرچنٹس ایسوسی ایشن اور میلہ کمیٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ برکلین ،لٹل پاکستان، ہے اور یہاں زندہ دلان پاکستان انشاءاللہ ہر سال کی طرح یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منائیں گے ۔

 

چئیرمین شیر خان نے بھی سب کا شکرئیہ ادا کیااور کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی میلے کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات کام کریں گے۔

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7480#sthash.r3KVtiXG.dpuf