رانا مشہود کی کامیابی کی خوشی میں برونکس میں مٹھائیاں تقسیم

Jun 03, 2013

نیویارک؛ پاکستان مسلم لیگ ن نیویارک سٹیٹ کے نائب صدر راجہ ساجد کی جانب سے برونکس میں قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈیرے پر رانا مشہود کی الیکشن میں کامیابی اور پنجاب کابینہ میں ان کی ممکنہ طور پر بطور وزیر قانون تقرری کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

8928504896_5903121595_z

پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے چئیرمین پبلک ریلیشن یٰسین بھٹی، غلام باہو، راجہ ظفر، حاجی عزیز سمیت ساتھیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا کر خوشی منائی ۔اس موقع پر انہوں نے رانا مشہود کو فون کرکے انہیں مبارکباد بھی دی اور انہیں دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی

 

رانا مشہود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ساتھیوں کی سپورٹ کی وجہ سے پارٹی اور وہ کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایک روشن پاکستان بنائیں گے