روحیل ڈار کا امریکہ کے دورے پر آئے مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

Dec 29, 2017

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے صدر روحیل ڈار نے امریکہ کے دورے پر آئیں سیالکوٹ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات، لیگی عہدیداران کے اعزاز میں یہاں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا۔

عشائیہ میں کاشف نیاز بٹ (جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ ) ، میاں اشفاق احمد (چئیرمین یونین کونسل مبارک پورہ)،رانا عبدالوحید (چئیرمین ایجوکیشن کمیٹی سیالکوٹ) ، خواجہ علیم آفتاب (جوائنٹ سیکرٹری ، مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ) کے مقامی دوست احباب رانا سعید، رانا مجید، چوہدری شمس، خواجہ نعیم اور رانا ذوالفقار نے شرکت کی۔عشائیہ میں راناس سعید، انور شاہ واسطی اور احمد جان بھی شریک ہوئے ۔

روحیل ڈارنے شرکاءکو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر شرکا ءنے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص سیالکوٹ کے سماجی ، شہری و سیاسی معاملات اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شرکاءنے قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی کےلئے دعا کی ۔ 

 

تاریخ اشاعت : 2017-12-28 00:00:00

 

Pakistan Musim league USA officail websit.