سیلاب متاثرین کی مدد میں غفلت برداشت نہیں‘ ڈینگی کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف

Aug 19, 2013

news-1376874328-4725

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے لاہور سمیت بڑے شہروں میں ڈینگی سے نمٹنے کےلئے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے رواں برس بھی گزشتہ سال کی طرح صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام ادارے اور محکمے بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں تاہم ڈینگی وائرس کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ےہ جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔ ڈےنگی سے بچاﺅ کا سب سے موثر طرےقہ شہرےوں مےں آگاہی پےدا کرکے احتےاطی تدابےر اختےار کرنا ہے۔ ےہ بات نہایت اطمینان بخش ہے شہریوں میں اس موذی وائرس سے لاحق خطرات اور اس سے بچاﺅ کے حوالے سے شعور اجاگر ہوا ہے لیکن عوام میں ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید موثر انداز میں جاری رہنا چاہئے۔ بلاشبہ شہری اور طلبا وطالبات ڈےنگی کے خلاف جنگ مےں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہےں۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی اور صوبائی سطح پرقائم مانےٹرنگ کمےٹےوں کو ہدایت کی وہ انسداد ڈےنگی اقدامات مےں کوئی کوتاہی نہ کرےں اورقومی جذبے کے تحت انسداد ڈینگی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ مزید براں صوبے میں سیلاب کی صورتحال، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا حالےہ بارشوں اور سےلاب سے ہونے والے نقصانات پر دلی دکھ ہوا ہے اور متاثرین سیلاب کی بحالی اورعوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری پہلی اورآخری ترجیح ہے جس کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ حکومت متاثرین سیلاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بہن بھائےوں کے ساتھ ہےں۔ انشا اللہ 2010ءوالے جذبے کے ساتھ ہم اےک بار پھر اس قدرتی آفت کا نہ صرف مقابلہ کرےں گے بلکہ سےلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چےن سے نہےں بےٹھےں گے۔ انہوں نےکہا اس ناگہانی صورتحال کے پیش نظر تمام ڈویژنل کمشنر، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ صوبہ بھر میں دریاﺅں اور ندی نالوں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے اور کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں متعلقہ اداروں کو فی الفور آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم عوام کو جوابدہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر ان کی بھرپور مدد کی جائیگی اور پنجاب حکومت اس ضمن میں تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔ شہباز شریف نے کہا وزےراعظم نوازشرےف نے بھی سےلاب زدہ علاقوں کا دورہ کےا ہے اور وفاقی حکومت طرف سے امداد کا اعلان کےا ہے۔ انہوں نے کہا عوام نے مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات میں تاریخ ساز مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے درمیان رہیں۔ انہوں نے کہا راجن پور، میانوالی، جھنگ، فےصل آباد، کامونکی اورسیالکوٹ کے جن علاقوں میں سیلاب کے باعث نقصان ہوا ہے وہاں پر فوری طور پر ریلیف کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اور متاثرین سیلاب کی بحالی کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ متاثرین سیلاب کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اور تمام متاثرہ خاندانوں کو بہت جلد ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کیا جائےگا۔ متاثرین سیلاب کےلئے کی جانے والی امدادی و بحالی کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ متاثرین کی امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کےلئے 10 کروڑ روپے فوری طور پر جاری کر دیئے ہیں۔