شیخ رشید کل تک صدر مشرف کے مالشیے رہے، آج وہ منتخب صدر ممنون حسین پر کس منہ سے تنقید کررہے ہیں، بے جا الزامات عائد کرکے عمران خان سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے ہیں ؛ روحیل ڈار

Aug 02, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

61226_515641425174817_2082667810_nنیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے اپنی اور پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے تمام ساتھیوں کی جانب سے ممنون حسین کو صدر مملکت منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے ۔صدر منتخب ہونے کے بعد منتخب صدر ممنون حسین کے نام بھجوائے گئے اپنے پیغام میں روحیل ڈار نے کہا کہ متانت ، تدبر اور صاحب بصیرت شخصیت ہیں ۔ وہ وفاق کی علاقت کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ، ریاست کے نمائندہ ہوتے ہیں اور اس عہدے پر ایسے شخص کو ہی تعین ہونا چاہئیے تھا کہ جو جو اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے اہل ہو ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ممنون حسین کا انتخاب عہدے کے تقاضوں کے مطابق کیا ۔
روحیل ڈار نے کہا کہ شیخ رشید ممنون حسین پر تنقید سے پہلے ہمیشہ یاد رکھا کریں کہ وہ ایک ڈکٹیٹر مشرف کے مالشیے کے طور پر بطور وزیر اطلاعات اس کے قصیدے پڑھتے رہے اور حالات بدلنے کے بعد وہ رنگ بدل کر اپنا ماضی نہیں چھپا سکتے ۔
روحیل ڈار نے عمران خان کے سپریم کورٹ پر عائد الزامات کو بے جا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بے جا الزامات عائد کرکے سپریم کورٹ پر حملے کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ وہ سپورٹس مین ہیں ، انہیں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنیہار تسلیم کرنی چاہئیے نہ کہ بوکھلا کر سپریم کورٹ جیسے ادارے پر حملے کرنے چاہئیے ۔

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7631#sthash.bUZFXUJ7.dpuf