صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور بننے پر مبارکباد

Jun 27, 2013

صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور بننے پر مبارکباد

946212_10151554534613198_1992683583_n
مسلم لیگ ہاوس نیویارک میں منعقدہ تقریب میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ کے علماءکرام و مشائخ عظام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت، صاحبزادہ امین الحسنات شاہ کو فون پر لائیو مبارکباد دی


اللہ تعالیٰ نے میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے ،دنیا بھر میں بسنے والے ساتھیوں سے ملتمس ہوں کہ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ سرخرو کریں ؛صاحبزادہ امین الحسنات شاہ کا پاکستان سے فون پر خطاب

 

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے علماءو مشائخ ونگ کے صدر و خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بھیرہ شریف صاحبزادہ سید میر حسین شاہ کی جانب سے مسلم لیگ ہاوس نیویارک میں جگر گوشہ حضور ضیاءالامت ،مفسر قران جسٹس محمد کرم شاہ الازہری ؒ ، صاحبزادہ سید محمد امین الحسنات شاہ کے وزیر مملکت بننے کی خوشی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماءکرام اور مشائخ عظام اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

صاحبزادہ سید میر حسین شاہ کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹر عبدالواحد، پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سینئر نائب صدر میاں فیاض، نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان ، قاری بشیر،قاری سیف النبی قادری ، چوہدری عنصر اقبال برسا ،راجہ نواز پران، سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں نظامت کے فرائض علامہ محمد شہباز چشتی نے ادا کئے ۔

وزیر مملکت صاحبزادہ سید محمد امین الحسنات شاہ نے پاکستان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شریک تمام علماءکرام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کا شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے شکرگذار ہیں کہ انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت کے منصب سے زیادہ سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی میری زندگی کا مشن ہے اور اس مشن کو میں ہمیشہ پیش نظر رکھونگا۔ انہوںنے حاضرین سے کہا کہ وہ انہیں مبارکباد دینے کی بجائے ان کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں اور انہیں سرخرو فرمائیں ۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید میر حسین شاہ ، علامہ شہباز احمد چشتی، احمد جان ، علامہ بشارت شاذی ، قاری سیف النبی ، قاری بشیر، خان فیاض خان ، ڈاکٹر رفیق چوہدری اور قاری غلام رسول قادری نے کہا کہ صاحبزادہ سید امین الحسنات شاہ کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے صحیح انتخاب کیا ہے ۔

وہ صحیح کام کے لئے سب سے زیاد ہ موزوں شخصیت ہیں ۔ان کی کابینہ میں موجودگی حکومت کے لئے برکت کا باعث بھی بنے گی ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام کا قلعہ ہے اور حکومت میں صاحبزادہ سید محمد امین الحسنات شاہ کی موجودگی سے ملک ہی نہیں دنیا میں بھی دین کا فروغ ہوگا۔


آخر میں سید میر حسین شا ہ نے خصوصی دعا کروائی اور شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔

 

قاری یونس قادری نے تلاوت کی جبکہ اصغر چشتی نے سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ خان فیاض خان نے قائد اعظم کی شان میں لکھا گیا ایک ترانہ پڑھا۔

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7525#sthash.LIqBoPt5.dpuf