صدارتی انتخابات میں ممنون حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے : شہباز شریف

Jul 30, 2013| Courtesy by : nawaiwaqt.com.pk

news-1375137593-4561لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایوان وزیراعلی میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ (ن )کے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران ،معاونین خصوصی اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ( ن) کے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین کو صدارتی انتخابات میں بھرپور کامیابی دلانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) جمہوری روایت کی علمبردار جماعت ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے نامزدصدارتی امیدوار ممنون حسین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور مسلم لیگ (ن) صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ تمام ارکان اسمبلی صدارتی انتخاب میں بھر پور حصہ لے کراپنی آئینی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائےں۔ ممنون حسین کی مسلم لیگ (ن) سے وابستگی کسی شک و شبہ سے بالا تر ہے اور انہوںنے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ ممنون حسین کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائے ،وہ ایسی شخصیت ہیں جس پر پارٹی کو فخر ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ملک کو اس وقت توانائی بحران کے سنگین مسئلے کا سامناہے جس سے نمٹنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیحات میں بجلی بحران کا حل سرفہرست ہے۔ ےہی وجہ ہے کہ میرے شب وروز بجلی بحران کو حل کرنے کے لئے وقف ہیں۔ پاکستا ن میں گنے کے پھوگ ، بائیوماس اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس وقت چین کی کئی معروف کمپنیاں لاہور اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات کر رہی ہےںجبکہ بھارتی ماہرین بھی لاہور کا دورہ کر چکے ہیں۔ امید ہے کہ حکومت توانائی بحران پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ حکومت نے بجلی و گیس چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن شر وع کر رکھا ہے۔ جس کی میں خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ اگرچہ لوڈ شیڈنگ قدرے کم ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری لائیںگے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو۔ پنجاب حکومت صوبائی توانائی پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے جسے بہت جلد منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا عہدہ وفاق کی علامت ہوتا ہے۔ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے۔ جس طرح عام انتخابات کے بعد اقتدار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوا ہے اسی طرح صدارتی انتخاب کے نتیجہ میں جمہوری عمل کا ایک اور مرحلہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہاہے جو کہ پاکستان کے لئے خوش آئندہے اور ےہ جمہوری اداروں کے استحکام کی علامت بھی ہے۔ اﷲ تعالی نے ہمیں پاکستان کی خدمت کا موقع دیا ہے جسے استعمال میں لا کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کےلئے کام کرنا ہے۔علاوہ ازیں شہبازشریف سے چین کی سولر کمپنی ٹی بی ای اے کے وفد نے گزشتہ روز وزیر اعلی کے آفس میںملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبے لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب توانائی کے بحران کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور توانائی کے حصول کیلئے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں سولر انرجی کے حصول کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت پنجاب توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اس ضمن میں شفاف پالیسی پ عمل پیرا ہے۔صنعت کا پہیہ رواں رکھنا ہے اور معیشت کو بہتر بنانا ہے تو توانائی کے بحران پر ہر صورت قابو پانا ہوگا۔دریں اثناءشہبازشریف نے کہاہے کہ توانائی کے بحرا ن پر قابو پانے کے لئے تمام وسا ئل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔ اگر توانا ئی ہو گی تومعیشت مضبوط ہوگی اور ملک ترقی کرے گا۔ حکومت نے توانائی کے مسئلے کے حل کو اولین ترجیح بنا یا ہے اور اس مقصد کے لئے ملکی و غیر ملکی سرماےہ کاروں کی ہر ممکن حوصلہ ا فزائی کی جارہی ہے۔وہ گزشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ میں چین کی معروف کمپنی نورینکو انٹرنےشنل کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ شہبازشریف نے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے اور پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش ہے۔ توانائی کے بحران کے حل میں بھی چین کی کمپنیاں بھر پور تعاون کر رہی ہیں اور کئی چینی کمپنیوں سے کوئلے اور سولر انرجی کے شعبے میں تعاون کے معاہد ے بھی کئے گئے ہیں۔ نورینکو انٹرنیشنل کی جانب سے سولر پاور پلانٹ لگانے کی پیش کش خوش آئند ہے اور اس ضمن میں جلد ہی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ نورینکو انٹرنیشنل کے وفد نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرماےہ کاری میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ وہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان کی مدد کے لئے تیار ہیں- انہوں نے صوبے کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے صوبے بالخصوص صوبائی دارالحکومت میں جو منصوبے مکمل کئے ہیں ان سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملا ہے بلکہ ٹریفک کے نظام میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔دریں اثناﺅزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی سید عاشق علی فرخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم عاشق علی فرخ کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا اکرام ربانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔