عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے حکمت عملی بنالی

Jul 17, 2013| Courtesy by : khabraingroup.com

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا معاملہ، امریکہ سے باقاعدہ بات چیت کے لئے حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی، مرحلہ وار بات چیت کے زریعے امریکی حکام کو عافیہ صدیقی ک7619ebef-4326-42a6-aebd-4d25c2175ca6ی رہائی کے لئے راغب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے کے خصوصی سیل نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم میاں نواز شریف کو ارسال کر دی ، رپورٹ ڈی جی نیشنل کرائسسز مینجمنٹ سیل کی صدارت میں تین رکنی کمیٹی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے تیار کی ، رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پاکستانی حکام عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ حکام سے مرحلہ وار بات کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی حتمی منظوری میاں نواز شریف دینگے جس کے بعد رپورٹ پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ خصوصی ٹاسک فورس کو رپورٹ کی تیاری کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔