عوام کی خدمت سیاست کا محور ہے‘ ترقیاتی منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں : شہباز شریف

Sep 02, 2013| Courtesy by : nawaiwaqt.com.pk

shahbaz-sees-pml-n-triumph-in-election-1364847477-2242لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور صر ف اورصرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ ہم نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور ہمارے عوامی فلاح و بہبود کے تمام ترقیاتی منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہےں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ایک پائی کو قوم کی امانت سمجھتی ہے اور تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کر رہی ہے۔ پانچ برس میں پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں آئندہ پانچ برسوں میںعوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ نئی رواےات سے ملک کے سےاسی کلچر مےں مثبت تبدےلی سامنے آ رہی ہے۔ وہ رائےونڈ مےں مسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں اور کارکنوں کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ شہباز شرےف نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لےگ(ن) کے پچھلے دور اور اب موجودہ حکومت نے ملک کی ترقی و استحکام او رفلاح و بہبودکےلئے اےسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی نظےر ملک کی66سالہ تارےخ مےں نہےں ملتی۔ پہلی بار روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں۔ چند برس میں قوم کو لوڈ شیڈنگ کے بحران سے نجات دلانے میں کامیاب ہو جائیںگے۔ حکومت پنجاب مختلف متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اور اس میں اہم ترین منصوبہ چولستان (بہاولپور) میں دس ہزار ایکڑ رقبے پر قائداعظم سولر پارک کا قیام ہے۔ امن وامان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے سے قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے روزنامہ نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر احمد سلمان نیئر کی ہمشیرہ اور صحافی سعید چودھری کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شےخوپورہ مےں انسداد ڈےنگی مہم میں ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے میڈیکل ٹیکنیشن کے ورثا کو 3لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی اہلکار کے لئے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔