قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 65 ویں برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

Sep 10, 2013

news-1378779935-2911

اسلام آباد (آئی این پی) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکی 65 ویں برسی (کل) بدھ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام اور ملی جذبے سے منائی جائیگی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیراہتمام کئی تقاریب، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائیگا جن میں مقررین اور سیاسی رہنماء بانی پاکستان کی زندگی، تحریک پاکستان کے دوران انکی بے پناہ ولولہ انگیز جدوجہد اور قائدانہ کردار اور پاکستان کیلئے انکی لازوال خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس روز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکی برسی کے حوالے سے ر یڈیو اور ٹیلیویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔