لاہور‘ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا گیا

May 29, 2013

news-1369787443-7774

لاہور+ مظفرآباد (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ ایجنسیاں) پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی 15 ویں سالگرہ ”یوم تکبیر“ منگل کو لاہور اور مظفرآباد سمیت ملک بھر مےں جوش و خروش سے منایا گیا، مساجد مےں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے، ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائےں مانگی گئیں، آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر مےں ریلیاں‘ جلسے جلوس‘ کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کے دوران نوازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف ایک تاریخ رقم کی بلکہ وطن عزیز کے دشمنوں کے دانت کھٹے کر دئیے۔ یوم تکبیر کی مرکزی تقریب مظفرآباد مےں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر مےں نوازشریف لورز کے زیراہتمام ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری احسن منظور نے کہا کہ 28 مئی 1998ءپاکستان نے چاغی کے پہاڑوں پر 6ایٹمی دھماکے کر کے دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک مےں ملا دیا۔ 28مئی1998ءپاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے۔ علاوہ ازیں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محمد نوازشریف نے عالمی دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے ملک کو ایٹمی پاور بنایا اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کو عالمی دنیا بالخصوص اسلامی ممالک کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ نوازشریف سے قوم کو امیدیں وابستہ ہےں۔ انہوں نے جس طرح ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔ اسی طرح وہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ تقریب مےں ”یوم تکبیر“ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کے موقع پر کارکنان نے مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نوازشریف کے حق مےں نعرے بازی کی اور ملک کی سلامتی و بقاءکیلئے دعائےں کی گئےں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) لائرز ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام لاہور ہائیکورٹ کے وکلا نے یوم تکبیر کی تقریب منعقد کی۔ صدارت لائرز ایکشن کمیٹی کے صدر خواجہ محمود احمد نے کی۔ اس موقع پر یوم تکبیر کے سلسلے میں 10پاﺅنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں کنور ریاض، وسیم بٹ، وسیم قریشی، غزالہ نصرت بیگ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواجہ محمود احمد نے کہاکہ 14اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور 28مئی پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاع کا مالک بنانے کا دن ہے جس پر قوم کو نوازشریف پر ناز ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان تنویر بٹ نے یوم تکبیر کے سلسلے میں اپنے دفتر میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں 20پاﺅنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں مسلم لےگ (ن) کے رہنما ملک احسان گنجےال کی جانب سے ڈےرہ ڈاکٹر ندےم اشرف مےں ےوم تکبےر کے حوالے سے تقرےب ”نواز شرےف دو اچھے کام موٹر وے دوسرا اےٹم بم “منعقد کی گئی جس مےں مسلم لےگی رہنماﺅں و کارکنان کے علاوہ مقامی سماجی و مذہبی رہنماﺅں کی کثےر تعداد نے شرکت کی۔ تقرےب مےں 25 پاﺅنڈ کا کےک کاٹا گےا۔ تقرےب مےں ملکی سلامتی و خوشحالی مےاں نواز شرےف و شہباز شرےف کی لمبی عمر اچھی صحت و ترقی کےلئے خصوصی دعا کر ائی گئی۔ احسان گنجیال نے کہا کہ 28مئی 1998ءکو اےٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام اور دنےا مےں باوقار بنا دےا گےا۔سعد فرخ نے کہا کہ پاکستانیوں کو یوم تکبیر بھی یوم آذادی 14 اگست کی طرح منانا چاہئے۔ سنی اتحاد کونسل (سواد اعظم) کے زیراہتمام بھی یوم تکبیر جوش و خروش مناےا گےا اور مرکزی دفتر فےصل ٹاﺅن مےں کےک کاٹا گےا۔ اس موقع پر کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش سے نعرے بازی کی اور نواز شرےف کو پاکستان کو اےٹمی طاقت بنانے پر خراج تحسےن پےش کیا۔ اس موقع پر محفوظ مشہدی نے کہاکہ پاکستان اےک ناقابل شکست ملک بن چکا ہے۔ مےاں برادران کا ےہ کارنامہ قےامت تک ےاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں اہل حدیث یوتھ فورس کے زیراہتمام مساجد میں شکرانے کے نوافل اور ملکی استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ نوازشریف، ڈاکٹر عبدالقدیر اور پاکستانی صحافت کے عظیم باب مجید نظامی کو ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں لاہور بتی چوک، سیالکوٹ عیدگاہ چوک، فیصل آباد حاجی آباد، پشاور پبی جی ٹی روڈ، کراچی منظور کالونی، نارووال تحصیل چوک سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان زندہ ریلیاں منعقد کی گئیں۔ علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے زیراہتمام یوم تکبیر منایا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریبات سے محمود عباس، حافظ شاہد امین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیوکلیئر اثاثے ملکی سالمیت، قومی خودمختاری کے ضامن ہیں۔ ان کی موجودگی میں خطے میں بھارتی بالادستی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو گا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب 158-Dسیٹلائٹ ٹاﺅن سٹی آفس مسلم لیگ (ن) میں منعقد ہوئی۔ جس میں یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں گئیں۔ عبدالرﺅف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف ہی حقیقی معنوں میں پاکستان کی قیادت کرنے کے حق دار ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف ہی کی قیادت میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام ضلع بھر میں مسلم لیگی خواتین نے بھرپور طریقہ سے 15واں ”یوم تکبیر“ منایا اور یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹے گئے اور مختلف مقامات پر خواتین نے قرآن خوانی اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔ مرکزی تقریب شاہین اشفاق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام یہاں یوم تکبیر کے سلسلہ میں تین مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔ جن میں مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان نے لیگی عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیاض احمد اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ایک تاریخ رقم کی۔ یوم تکبیر کے سلسلہ میں دوسری تقریب سٹی صدر خالد محمود بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں مختار حسین مکھی، بشارت رضا بٹ اور دیگر نواز شریف کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیک کاٹا جبکہ تیسری تقریب چودھری مہدی حسن بھٹی کی زیر صدارت ملک طاہر بابر اعوان کے ڈیرے پر ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد، نارووال، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ اور دیگر شہروں میں بھی یوم تکبیر کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔

 

news_detail_img-epaper_id-4381-epaper_page_id-54170-epaper_map_detail_id333538