لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کی رفتار اور معیار نے ترک انجینئرز کو بھی حیران کردیا ہے: مئیر استنبول قادر توپباش

Sep 19, 2013

لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی تکمیل کی رفتار اور معیار نے ترک انجینئرز کو بھی حیران کردیا ہے: مئیر استنبول قادر توپباش
1238297_592646157440661_1774235402_n
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کل ترکی میں مصروف ترین گزارا۔ استنبول و انقرہ میں پنجاب حکومت اور مختلف ترک کمپنیوں کےمابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقاریب میں شرکت کی۔ انہوں نے میئر استنبول قادر توپباش سے بھی ملاقات کی اور ان کا پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ مئیر استنبول قادر توپباش نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور اس کے اعلیٰ معیار پر ترک انجینئرز بھی حیران ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شب و روز کاوشوں کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔