مختصر مدت میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر اسحاق ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں ؛ روحیل ڈار

Jun 13, 2013

پاکستان میں ہر آنیوالا دن بہتری کی طرف قدم ہوگا ، عوام کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈہ کی طرف دھیان دینے کی بجائے میاں نواز شریف کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں

9028026120_6f83617bdd


نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے اپنی اور پارٹی کی جانب سے مختصر ترین مدت میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دی ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے مشرف اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملکی معیشت کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جاتا رہا جس کے نتیجے میں ملکی معیشت کی برباردی ہوئی اور برباد شدہ معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دینا موجودہ حکومت کے سامنے پہاڑ جیسے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کئے بعد مرکز میں بھی لیپ ٹاپ سکیم ، قرضہ حسنہ سکیم اور تعمیر وطن پروگرام نئے بجٹ میں عوام بالخصوص یوتھ کے لئے خصوصی پروگرام ہیں یہ امر باعث خوشی ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند دنوں کی مختصر مدت میں اپنے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد دن رات کام کرکے ،بروقت بہترین بجٹ پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ بجٹ پر تنقید کرنے والے حکومت پر ایک انگلی اٹھانے سے پہلے اپنی طرگ اٹھنے والی چار انگلیاںبھی دیکھ لیں ۔روحیل ڈار نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان میں ہر آنیوالا دن بہتری کی طرف قدم ہوگا ، عوام کسی بھی گمراہ کن پروپیگنڈہ کی طرف دھیان دینے کی بجائے میاں نواز شریف کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7278#sthash.G4eJiDYv.dpuf