مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ امریکہ کے صدر ملک خرم کا عارف نواز خان کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بننے پر مبارکباد

Jul 31, 2017| Courtesy by : http://thepakistaninewspaper.com

چوہدری محمد رزاق ، اعجاز احمد شاہد سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات کی جانب سے بھی عارف نواز خان کو مبارکباد، پرخلوص تمناو¿ں اور نیک کا اظہار

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔انکی تقرری کے بعد ملک خرم نے کہا کہ عارف نواز خان کی تقرری آئی جی کے عہدے کےلئے بہترین انتخاب ہے ۔ وہ نہایت پیشہ ور پولیس آفیسر ہیں اور صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں انشاءاللہ اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے


دریں اثناءپاکستانی امریکن کمیونٹی کی دیگر مقامی اہم شخصیات چوہدری محمد رزاق (تحصیل پریذیڈنٹ مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ) اور اعجاز احمد شاہد نے بھی عارف نواز خان کو آئی جی پولیس مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آئی جی کے عہدے کے لئے ان کا انتخاب کیا گیا ۔ہمیں ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر فخر رہا ہے ۔ ہماری ڈھیروںدعائیں ان کے ساتھ ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں کامیابی اور بطریق احسن ادا کرنے میں مدد فرمائیں ۔


واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو مستقلآئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔نئے آئی جی پنجاب عارف نواز کے دفتر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اسلام آباد نے گزشتہ روز عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔عارف نواز اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب تھے۔ ان کا پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہے اور انہوں 6 دسمبر 1986کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی جب کہ وہ 2021 میں ریٹائر ہوں گے۔


Pakistan Musim league USA officail websit.