مسلم لیگ (ن) امریکہ کا سابق اولمپک چیمپین منظور جونیر کے اعزاز میں عشائیہ

Aug 22, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کی جانب سے یہاں دورہ پر آئے پاکستان کے ممتاز عالمی ہاکی چیمپین و سابق اولمپین منظور جو نئیر کے اعزاز میں یہاں چھابا ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار اور سینئر نائب صدر میاں فیاض کے زیر اہتمام عشائیہ میں پارٹی کے اہم قائدین و کمیونٹی شخصیات رانا سعید، جاوید صدیقی ،سید انور شاہ واسطی، یٰسین بھٹی ، چوہدری پرویز اختر ،فارس فیاض اور رضوان احمد گُلی و دیگر نے شرکت کی ۔

1235135_524926084246351_1297546425_n

انہوں نے منظور جو نئیر کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے سچے ہیرو ہیں ۔ انہوں نے دنیا میں ہمیشہ ملک و قوم کا نام بلند کیا ۔ منظور جو نئیر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جس طرح پذیرائی کی گئی ہے ، وہ اس کے مشکور ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) امریکہ کا سابق اولمپک چیمپین منظور جونیر کے اعزاز میں عشائیہ

dsc09951

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7532#sthash.H1HSl7NU.dpuf