مسلم لیگ (ن) امریکہ کی احسن اقبال کو مکمل علاج کی پیشکش

May 10, 2018

امریکہ میں بسنے والے ساتھیوں کی احسن اقبال سے دیرینہ وابستگی اور ساتھ ہے،مسلم لیگ (ن) امریکہ
احسن اقبال علاج کےلئے امریکہ آئیں ، ہم ان کے علاج و معالجے کا مکمل خرچ برداشت کریں گے

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو ان کے امریکہ کے مکمل علاج کی پیشکش کر دی گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں بسنے والے ساتھیوں کی احسن اقبال سے دیرینہ وابستگی اور ساتھ ہے ۔پارٹی رہنما اور ایک سابق اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ پارٹی ساتھیوں اور بیرون ممالک میں بسنے والی کمیونٹی کے ساتھ خصوصی شفقت کی ۔ پارٹی ساتھیوں کے دل میں ان کا بے حد احترام اور محبت ہے ۔ اس لئے ہم یہ پیشکش کرتے ہیں کہ احسن اقبال اپنے علاج کے لئے امریکہ آئیں ، ان کے علاج و معالجے کا تمام تر خرچ پارٹی کے ساتھی برداشت کریں گے ۔
مسلم لیگ (ن) امریکہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وزیر داخلہ احسن اقبال کو جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں اور انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھیں ۔

 

 

 

 

 

Latest Top Stroies


Pakistan Musim league USA officail websit.