مسلم لیگ (ن) امریکہ کی کوئٹہ اور زیارت میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت

Jun 18, 2013

یہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف ہی سازش نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف بھی سازش ہے اور اسے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا


نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ نے زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ پر ہونے والے حملے میں کوئٹہ میں سکول بس میں بے گناہ کالج سٹوڈنٹس کی بم دھماکے میں ہلاکت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور ان میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینی چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے تمام عہدیداران اور ارکان ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف ہی سازش نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف بھی سازش ہے اور اسے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض ، سیکرٹری جنرل رانا سعید اور سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح پاکستان کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکالنا ہے اور اس کوشش میں جو لوگ رکاوٹ بن رہے ہیں ، ان کی قوم کو نشاندہی کرنی چاہئیے ۔