مسلم لیگ (ن) امریکہ کے زیر اہتمام نیویارک میں یوم تکبیراورنیویارک سٹیٹ کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل

May 27, 2013

941418_10151493147838198_1258471840_nنیویارک(خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ ، یو ایس اے کے زیر اہتمام سوموار کو مسلم لیگ ہاو¿س ،بروکلین پر یوم تکبیر کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔اسی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے ۔احمد جان نے بتایا کہ یوم تکبیر جسے ہر سال نیویارک میں مسلم لیگ روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے ، اس سال بھی منایا جائے گا لیکن اس سال منائے جانے والا یوم تکبیر اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا کہ یہ ایسے وقت پر منایا جارہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر میاں نوازشریف کو سرخرو کیا اور اقتدار سے نوازا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز بخشا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی احسن اقبال پاکستان سے ٹیلیفون پر یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔