مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں کی نواز شریف سے ملاقات، نیویارک آمد پر خوش آمدید

Sep 24, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں نے وزیر اعظم پاکستان میاںنواز شریف کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔ وزیر اعظم جے ایف کے ائیرپورٹ سے یہاں اپنے ہوٹل پہنچے تو وہاں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداران روحیل ڈار، کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ ، میاں فیاض، رانا سعید،مسز صہباڈار، سید انورشاہ واسطی ،احمد جان، جاوید صدیقی ، چوہدری پرویز اختر ، مسز احمد جان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ 548406_10151724106298198_1442373265_n اس موقع پر بیگم کلثوم نواز، وفاقی وزراءخواجہ آصف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ میاں نواز شریف نے لیگی ساتھیوںسے ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خدمات سے آگاہ ہیں ۔   اس موقع پر لیگی ساتھیوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ امریکہ میں موجود لیگی ساتھیوں نے گذشتہ پندرہ سال آپ کےلئے ، مسلم لیگ اور جمہوریت کےلئے جدوجہد کی اور یہ تمام ساتھی آپ کے دورہ نیویارک کے دوران آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اس بات پر میاں نواز شریف نے روحیل ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے رابطہ رکھیں، میں سب سے ملوں گا۔   – See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7575#sthash.Prexcp37.dpuf