مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں کی نواز شریف سے ملاقات، نیویارک آمد پر خوش آمدید

Sep 26, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

نواز شریف نے نیویارک پہنچنے کے بعد سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) امریکہ کے ساتھیوں سے ملاقات کی

Rohail - MNS
نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداروں نے وزیر اعظم پاکستان میاںنواز شریف کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم جے ایف کے ائیرپورٹ سے یہاں اپنے ہوٹل پہنچے تو وہاں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیداران روحیل ڈار، کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ ،میاں فیاض، رانا سعید،مسز صہباڈار، سید انورشاہ واسطی ،احمد جان، جاوید صدیقی ، چوہدری پرویز اختر ، مسز احمد جان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

اس موقع پر بیگم کلثوم نواز، وفاقی وزراءخواجہ آصف اور سینیٹر اسحاق ڈار کے علاوہ میاں نواز شریف کے وفد میں شامل رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ لقمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹر نیشنل افئیرز کے نائب صدر ڈاکٹر خالد لقمان بھی موجود تھے۔۔ میاں نواز شریف نے لیگی ساتھیوںسے ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی خدمات سے آگاہ ہیں۔


اس موقع پر لیگی ساتھیوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ امریکہ میں موجود لیگی ساتھیوں نے گذشتہ پندرہ سال آپ کےلئے ، مسلم لیگ اور جمہوریت کےلئے جدوجہد کی اور یہ تمام ساتھی آپ کے دورہ نیویارک کے دوران آپ سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس بات پر میاں نواز شریف نے روحیل ڈار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے رابطہ رکھیں، میں سب سے ملوں گا

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7575#sthash.qz2Fo89R.dpuf