مسلم لیگ (ن) بروکلین کے زیر اہتمام نواز شریف کے وزیر اعظم بننے پر جشن فتح

Jun 06, 2013

پاکستان مسلم لیگ (ن) بروکلین کے صدر بابر بٹ نے پارٹی قائدین میاں فیاض، رانا سعید، چوہدری پرویز اختر اور اعجاز بٹ سمیت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کیک کاٹا


نیویارک(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) بروکلین نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں یہاں جشن فتح منایا ۔ مسلم لیگ ہاو¿س میں مسلم لیگ (ن)بروکلین کے صدر بابر بٹ نے پارٹی کے سینئر نائب صدر یو ایس اے میاں فیاض ، سیکرٹری جنرل یو ایس اے رانا سعید ، اعجاز بٹ اور چوہدری پرویز اختر سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بروکلین سمیت دیگر چیپٹرز کے عہدیداران بابر بٹ (صدر)، محمد سعید عرف میاں جی لاہور والے (جنرل سیکرٹری )،شیخ زاہد عزیز ، شاہد ریاض (جوائنٹ سیکرٹری )، شاہد خا ن (پی آر او)، ملک الیاس (وائس نائب صدر)، شفیق بھٹی (سینئر نائب صدر)وسیم بٹ (انفارمیشن )ملک جمیل، کنیز فاطمہ،سکندر بٹ ، خالد بٹ ،رانا اسلم ، ملک خالد، ولیم شہزاد، شیر خان،ڈاکٹر اختر، دیپ سنگھ ، نادر خان ، ودود خان اور ناصر بٹ سمیت اہم کمیونٹی ارکان موجود تھے ۔لیگیءساتھیوں نے کیک کاٹا تو مسلم لیگ ہاو¿س نواز شریف زندہ آباد، پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔


صدر مسلم لیگ (ن) بروکلین بابر بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف کی فتح حق ، سچ اور اصولوں کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ساڈا شیر اے اور اب اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کی ترقی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

 

میاں فیاض اور رانا سعید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں سرخرو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وزیر اعظم بننے پر امریکہ میں موجود مسلم لیگ کے تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔