مسلم لیگ (ن) نیوجرسی کا قومی اسمبلی کی رکن شکیلہ لقمان کے اعزاز میں استقبالیہ

Oct 15, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

 کشمیر گِرل اینڈ گارڈن ، بے اون ، نیوجرسی میں دئیے جانے والے استقبالیہ کے انعقاد میں صدر مسلم لیگ (ن) نیوجرسی کے ناصر بٹ ، رانا ریاض اور انکے ساتھیوں نے کردار ادا کیا


نیوجرسی (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیوجرسی سٹیٹ کی جانب سے بیگم شکیلہ لقمان جو کہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ان دنوں پہلی بار امریکہ کے دورے پر ہیں، ان کے اور ڈاکٹر خالد لقمان کے اعزاز میں کشمیر گرل اینڈ گارڈن ریسٹورنٹ ، بے اون، نیوجرسی میں استقبالیہ دیا گیا جس کے اہتمام میں نیوجرسی سٹیٹ کے صدر ناصر بٹ اور سیکرٹری جنرل رانا ریاض سمیت ان کے ساتھی عہدیداروںنے اہم کردار ادا کیا۔استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور کیپٹن(ر)خالد شاہین بٹ سمیت لیگی عہدیداران اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ناصر بٹ نے اپنی اور مسلم لیگ (ن) نیوجرسی سٹیٹ کے تمام ساتھیوں کی جانب سے بیگم شکیلہ لقمان کو قومی اسمبلی کی رکن بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں اپنے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، اسحاق ڈار پر فخر ہے کہ جنہوں نے قومی اسمبلی میں بیگم شکیلہ کی صورت میں اوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دی
تقریب سے روحیل ڈار، کیپٹن شاہین بٹ ، میاں فیاض، رانا سعید، عبدالخالق اعوان، رانا ریاض، احمد جان ، رانا نوازاور اعجاز بٹ سمیے دیگر نے بھی خطاب کے دوران بیگم شکیلہ لقمان کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایک طرف جہاں انہیں بہت بڑا اعزاز ملا ہے وہاں اب ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری بھی آن پڑی ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض منصبی سے عہدہ برا ہونے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

 

– See more at: http://www.pn.com.pk/details_ur.php?uid=7643#sthash.RMblTXn7.dpuf