مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی

Dec 26, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

1506639_10151926811723198_324547115_n

نیویارک (خصوصی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام یہاں مسلم لیگ ہاوس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے یوم ولادت کی مشترکہ تقریب یہاں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر کرسمس کی خوشی میں مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی صدارت میںمنعقد ہونے والی اس تقریب میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت لیگی عہدیداروں اور ارکان سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءنے قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی لکر کاٹا۔

 

 

اس موقع پر مسلم لیگ ہاو¿س قائد اعظم ، مسلم لیگ اور نواز شریف کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روحیل ڈار، احمد جان ، رانا سعید، عبدالخالق اعوان،رانا اشفاق، جاوید صدیقی ، رانا ریاض ، قاری بشیر نے کہا کہ تکمیل پاکستان سے تعمیر پاکستان کا قائد اعظم کا مشن نوا زشریف کی قیادت میں مکمل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ موجودہ دور میں ملک داخلی و خارجی بحرانوں سے نکلے گا۔ لیگی عہدیداروں نے تحریک انصاف کا نام لئے بغیر کہا کہ محض سڑکیں بلاک کرنے سے ملک و قوم کے مسائل حل نہیں کرنے ۔ ایسا کرنے والے اپنا کام کریں اور مسلم لیگ کی حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے تو اسے کم از کم ملک و قوم کی خدمت کا کام کرنے دیں

 

 

 

تاریخ اشاعت : 2013-12-25 00:00:00

photo

– See more at: http://thepakistaninewspaper.com/details_ur.php?uid=7657#sthash.GztFUtTY.dpuf