مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی ؛ احمد جان

Dec 24, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

941418_10151493147838198_1258471840_nنیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی صدارت میں 25دسمبر کوشام چھ بجے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کی سالگرہ یہاں مسلم لیگ ہاوس واقع بروکلین، نیویارک میں منائی جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کی جانب سے جاریکردہ اعلان کے مطابق سالگرہ کی مرکزی تقریب میں پارٹی عہدیداران اور ارکان شریک ہونگے ۔ اس موقع پر منعقد کئے جانیوالے خصوصی جلسے میں قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے ۔احمد جان نے مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے تمام عہدیداران اور ارکان سے کہا ہے کہ وہ تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

 

Nawazsharif-birthday