مسلم لیگ (ن) ورجینیا چیپٹر کی تنظیم نو؛ اسد چوہدری نئے صدر مقرر

Sep 05, 2013| Courtesy by : http://pn.com.pk/

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کا اہم اجلاس یہاں مسلم لیگ ہاوس میں پارٹی صدر روحیل ڈار کی صدارت میں معنقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) ورجینیا چیپٹر کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد اسد چوہدری کو ورجینیا چیپٹر کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔

Virginia State President - Asad Chaudhry

Virginia State President – Asad Chaudhry

اس اجلاس میں اسد چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) یوا یس اے کے عہدیداران نے اسد چوہدری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو ورجینا سٹیٹ میں مزید موثر اور فعال بنانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

اسد چوہدری نے صدر روحیل ڈار سمیت تمام عہدیداران کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ انشاءاللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔