مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام 25مئی کو یوم تکبیر منایا جائیگا

May 19, 2018

نیویارک(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے کے زیر اہتمام 25مئی کو مسلم لیگ ہاو¿س نیویارک میں یوم تکبیر منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے مطابق یوم تکبیر کی تقریب میں دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے میاں نواز شریف سمیت ایٹمی سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ تقریب میں میاں نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران اور ساتھیوںکی جانب سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جائیگا۔

 

Latest Top Stroies


Pakistan Musim league USA officail websit.