مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں؛ مسلم لیگ (ن) یو ایس اور اور نیویارک سٹیٹ

Sep 24, 2013| Courtesy by : pn.com.pk

pmln-logo

نیویارک (خصوصی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار، پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان سمیت تمام چیپٹرز اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے تمام ساتھی عہدیداران اور ارکان مسیحی برادری کے اس المناک غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے چرچ میں بے گناہ مسیحی پاکستانیوں کوجس سفاکانہ انداز میںدہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ایسے درندہ صفت دہشت گرداپنے انجام کو پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نارتھ امریکہ اور پاکستان میں موجود اپنی مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

 

– See more at: http://pn.com.pk/details_ur.php?uid=7573#sthash.lTPVLvPQ.dpuf