مشکل حالات پر قابو پانے کیلئے ہم نے بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنا ہے :نواز شریف

Jul 09, 2013| Courtesy by : dailypakistan.com.pk

 news-1373201859-4535 گوانگ ڑو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور ہم نے بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنا ہے۔مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔لاہور سے کراچی تک موٹر وے جلد تعیمر کی جائے گی،چین کے صدر سے ملاقات نہایت مفید رہی،گلگت بلتستان میں غیر ملکیوں کی ہلاکت سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی،چینی رہنماﺅں کو اپنے شہریوں کی فکر ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو مضبوط بنائیں گے۔چینی حکام نے توانائی بحران کے خاتمے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔لوڈ شیڈنگ سے معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔توانائی بحران کو حل کرنے پر توجہ دی جاتی تو ا?ج یہ حالت نہ ہوتی۔انھوں نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ منصوبوں پر جلد سے جلد عمل درا?مد شروع ہو۔