مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مسلم لیگ ن امریکہ کے ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا؛ نواز شریف کی چوہدری لطیف سے بات چیت

Jun 01, 2013

رائیونڈ؛ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و نامزد وزیر اعظم میاں نواز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے سینئر ساتھی چوہدری لطیف نے یہاں رائیونڈ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر چوہدری لطیف نے میاں نواز شریف کو اپنے بارے میں بتانے کی کوشش کی تو نواز شریف نے کہا کہ جب سب ساتھ چھوڑ گئے تھے ، اس مشکل وقت میں امریکہ میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھی میرے ساتھ کھڑے ہوئے اور بے لوث ساتھ دیا ۔ میں مشکل وقت کے ساتھیوں کو کیسے بھول سکتا ہوں ۔ 

305624_487228228016137_483408653_n

میاں نواز شریف نے کہا کہ میں اہالیان سیالکوٹ کا بھی ممنون ہوں کہ جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ملک و قوم کی خدمت کا مینڈیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی یقین رکھیں کہ ان کی حکومت ملک و قوم کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی ۔

میاں نواز شریف نے چوہدری لطیف سے پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے ساتھیوں ، امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات کے بارے میں بھی استفسار کیا ۔

 

چوہدری لطیف نے انہیں کہا کہ امریکہ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس وہ قیادت موجود ہے کہ جو ملک و قوم کو داخلی و خارجی بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میاں نواز شریف کا نام ایک مدبر سیاستدان کی حیثیت سے اپنی پہچان رکھتا ہے