نظام بدلنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں:حمزہ شہباز

Jul 03, 2013

 news-1372603716-6224لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نظام کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ بادامی باغ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے احسن بھٹی کے گھر گئے اور اس کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے بچے کے والدین کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ معصوم بچے کو جن ظالموں نے موت دی، پولیس فوری کارروائی کرے اور ایک ہفتے کے اندر قاتلوں کو بے نقاب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچے کے قتل کا واقعہ کسی قیامت سے کم نہیں۔

By: http://www.dailypakistan.com.pk